سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات سب سے زیادہ مہنگی


ٹوکیو: سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات ملکہ برطانیہ سے بھی زیادہ مہنگی ہوں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ایبے کی آخری رسومات سرکاری سطح پر 27 ستمبر کو ادا کی جائیں گی جس میں دنیا بھر سے 6 ہزار افراد شرکت کریں گے۔

سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات کا خرچہ پونے 3 ارب روپے کے قریب ہے جبکہ برطانوی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات پر سوا 2 ارب سے زائد کا خرچہ آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں ہنگامے، 50 افراد ہلاک، 700 سے زائد گرفتار

جاپان کی عوام نے سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات پر بھاری اخراجات کے فیصلے پر احتجاج کیا جس کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات پر آنے والا خرچہ عوام کے پیسوں سے کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ایبے 8 جولائی کو قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں