دوا ساز کمپنی فائزر کے سی ای اوکودوسری بار کورونا ہوگیا


بین الاقوامی دوا ساز کمپنی فائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  البرٹ بورلا دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

کورونا کی ویکیسن بنانے والی دوا ساز کمپنی کے سی ای او دوسری بار کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے تاہم وہ خود کو بالکل تندرست اور علامات سے محفوظ محسوس کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا بچاو مہم شروع، 5 سے 12 سال تک کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی

اس سے قبل اگست میں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی کمپنی کی بنائی ہوئی کووڈ 19 اینٹی وائرل ادویات کا کورس شروع کر دیا تھا جبکہ وہ اپنی ہی کمپنی فائزر کے جرمن کمپنی کے اشتراک سے بنائی ہوئی کورونا ویکسین کی 4 ڈوز بھی لگوا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں