سارہ قتل کیس، ایاز امیر ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے سارہ قتل کیس میں سینئر صحافی ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں قتل ہونے والی سارہ کے قتل میں گرفتار مرکزی ملزم شاہنواز کے والد سینئر صحافی ایاز امیر کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے ملزم کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ایک دن کا ریمانڈ منظور کیا۔

ایاز امیر نے مؤقف اختیار کیا کہ میں نے خود پولیس کو قتل کی اطلاع دی تھی اور ایس ایچ او کو فارم ہاؤس کا پتا تک میں نے دیا۔

ایاز امیر کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میرا موکل مقدمے میں نامزد نہیں اور ان کے خلاف کوئی ثبوت بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کےہاتھوں بہو کےقتل کیس میں صحافی ایازامیر گرفتار

پولیس نے صحافی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کیس ہائی پروفائل ہے اس لیے ملزم کے والد سے تفتیش ضروری ہے۔ کینیڈین نژاد پاکستانی خاتون کو قتل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سارہ قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز کے والد کالم نگار ایاز امیر کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

جمعہ کو ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ کا بے دردی سے قتل کر دیا تھا اور ملزم پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ پولیس نے ملزم کے والد ایاز امیر اور ان کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا ہے۔


متعلقہ خبریں