وزیراعظم آفس کی لیک آڈیو کی بولی لگ رہی ہے، ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز میں دستیاب ہے، فیصلے لندن میں ہو رہے ہیں، فواد چودھری

وزیراعظم آفس کی لیک آڈیو کی بولی لگ رہی ہے،ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز میں دستیاب ہے، فیصلے لندن میں ہو رہے ہیں، فواد چودھری

پنڈ داد خان: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایٹمی ملک کے وزیراعظم آفس کی لیک آڈیو کی بولی لگ رہی ہے، ساڑھے تین لاکھ ڈالرز میں دستیاب ہے، 115 گھنٹوں کی گفتگو لیک ہوئی ہے جس پر بڑی تشویش ہے۔

بھارت کے ساتھ تجارت پر پابندی لگائی، امپورٹڈ حکومت کھولنے کی کوشش کر رہی ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ وزیراعظم آفس محفوظ نہیں ہے تو پھر کون سی جگہ محفوظ ہو گیی؟ آڈیو لیک بتار ہی ہے کہ فیصلے لندن میں ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہونے والی گفتگو میں مریم نواز مطالبہ کر رہی ہیں انڈیا سے آنے والی مشینری کو آنے دیا جائے، آگے سے جواب آرہا ہے کہ یہ سیاسی مسئلہ بن جائے گا، مریم نواز باہر کہتی ہیں کہ تیل کی قیمت نہیں بڑھنی چاہئے جب کہ آڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک

فواد چودھری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے ان کی بڑی خدمت کی ہے لیکن اب سارا ملبہ انہوں نے مفتاح اسماعیل پر ڈال دیا ہے، مفتاح اسماعیل کو بےعزت کیا جارہا ہے، اب اسحاق ڈار کو لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی، مولانا فضل الرحمان تین وکٹیں ہیں جن کو گرا دیں گے، انتخابات کی تاریخ اور سائفر کی تحقیقات کرائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آجائیں گے۔

آئی ایم ایف کو لکھیں کہ پیسے واپسی کی کمٹمنٹ نہیں کر سکتے، شوکت ترین کی صوبائی وزرائے خزانہ کو ہدایت، آڈیو لیک

فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ اچھی خبریں ملنا شروع ہو جا ئیں گی، ہم بہتری کی طرف جا رہے ہیں، بغیر فساد کے انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں جو ہمارا ٹارگٹ ہے۔


متعلقہ خبریں