آڈیو ثبوت ہے کوئی غیرقانونی کام ہوا نہ کسی کو کوئی ناجائز فائدہ پہنچایا گیا، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آڈیو ثبوت ہے کوئی غیرقانونی کام ہوا نہ ہی کسی کوکوئی ناجائز فائدہ پہنچایا گیا، بھارت سے بجلی کا پلانٹ عمران کی حکومت کی پالیسی اور قانون کے مطابق آیا۔

بھارت کے ساتھ تجارت پر پابندی لگائی، امپورٹڈ حکومت کھولنے کی کوشش کر رہی ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو غصہ اور تکلیف یہ ہے کہ آڈیو سے کوئی غیرقانونی چیز برآمد نہ ہوسکی، غصہ اور تکلیف ہے کہ آڈیو میں بشریٰ بی بی کے پانچ کیرٹ ہیرے کا ذکر نہیں ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک

انہوں ںے کہا کہ خیرات کے پیسے ذات اور سیاست کیلئے استعمال کرتے پکڑنے کا چیخنا چلانا بنتا ہے، پانچ قیراط ہیرے کیلئے حکومتی پالیسی بدلنے والا آج دوسروں پر بہتان تراشی کر رہا ہے، 458 کنال زمین کیلئے حکومتی پالیسی بدلنے والا آج بھی جھوٹ بول رہا ہے، آڈیو میں شوکت ترین اور صوبائی وزرا کی پاکستان دشمن سازش جیسی کوئی بات نہیں نکلی۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے عوض پاکستان کی آزادی اور معیشت کا سودا کرنے والا چیخیں مار رہا ہے، رومیتہ شیٹی ، اندردوسانج جیسے بھارتیوں سے فارن فنڈنگ لینے والا چیخیں مار رہا ہے۔

وزیراعظم آفس کی لیک آڈیو کی بولی لگ رہی ہے، ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز میں دستیاب ہے، فیصلے لندن میں ہو رہے ہیں، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے کوئی پالیسی بدلی نہ زمین مانگی اور نہ ہی پانچ قیراط کے ہیرے مانگے، کوئی غیر قانونی کام نہ ہونے پر عمران خان غصے سے پاگل ہو گئے ہیں، عمران خان کو غصہ اور تکلیف یہ ہے کہ آڈیو سے کوئی غیرقانونی چیز برآمد نہ ہو سکی۔


متعلقہ خبریں