آرمی چیف سے چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈکی ملاقات: ریلیف فنڈ کیلئے 25 لاکھ ڈالرز کا عطیہ

آرمی چیف سے چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈکی ملاقات: ریلیف فنڈ کیلئے 25 لاکھ ڈالرز کا عطیہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈ شیخ احمد سلطان بن سلیم نے ملاقات کی اور آرمی ریلیف فنڈ کے لیے 25 لاکھ ڈالرز کا عطیہ دیا۔

عالمی رہنماؤں نے پاکستان کی مدد کا یقین دلایا ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف اور شیخ احمد سلطان بن سلیم کے درمیان پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے باعث پیدا شدہ صورتحال، امدادی کوششوں اور بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ احمد سلطان نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی بحالی کی کوششوں کو سراہا۔

ایک طرف پاکستان میں سیلابی صورتحال تو دوسری طرف قرضوں کا بوجھ ہے، بلاول بھٹو

شیخ احمد سلطان نے کہا کہ یو اے ای اوراس کی قیادت مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مستقبل میں اپنے ادارے کی جانب سے سرمایہ کاری کا بھی عندیہ دیتے ہوئے فلڈ ریلیف کوششوں کے لیے مزید عطیہ کنندگان کو بھی لانے کی پیشکش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ سلطان احمد نے دورے کے انتظامات کرنے پر فخر عالم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

سیلاب میں امریکی امداد میں کمی کیوجہ وسائل کا فقدان ہے، امریکہ پاکستان تعلقات نہیں

ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے بروقت تعاون پرشیخ احمد سلطان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


متعلقہ خبریں