مفتاح اسماعیل نے نواز شریف کو استعفیٰ پیش کردیا: اسحاق ڈار نئے وزیر خزانہ نامزد

پیش کردہ بجٹ پائیدار نہیں، مفتاح اسماعیل

لندن: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف کو پیش کردیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی لیک آڈیو کی بولی لگ رہی ہے، ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز میں دستیاب ہے، فیصلے لندن میں ہو رہے ہیں، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزیرخزانہ کیلئے نامزد کر دیا۔

مستعفی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیش کردہ استعفے میں کہا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا، چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے مشکل حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو بھی سراہا۔

ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے، اب معیشت کی سمت درست ہے،مفتاح اسماعیل

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے قائدین کا میاں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و قومی صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل، ملک احمد خان اور احد چیمہ نے بھی شرکت کی۔

اسحاق ڈار کو نیا وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان

ہم نیوز کے مطابق منعقدہ اجلاس میں شرکا نے مؤقف اختیار کیا کہ سابقہ حکومت کی لگائی ہوئی معاشی تباہی کی آگ کو موجودہ حکومت کو بجھانا پڑا ہے۔


متعلقہ خبریں