وزیراعظم نے آڈیو لیک کا نوٹس لے لیا: تحقیقات کی جائیں گی، وزیر داخلہ

تحریک انصاف دھرنے کو مکمل ٹریٹمنٹ فراہم کریں گے، تیاری رکھیں، آنے والے بنیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے آڈیو لیک کا نوٹس لے لیا ہے، کل مشاورت ہو گی اور تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ بات وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہو سکتا ہے یہ باتیں پارلیمنٹ لاجز یا اسپیکر چیمبر میں کی ہوں اور وہاں سے لیک ہوئی ہوں، ہو سکتا ہے کسی کا فون ہیک ہوا ہو اور باتیں ریکارڈ کی ہوں، فون ہیک ہونا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ آڈیو لیک کو بغیر تحقیقات کے سنجیدہ نہیں لینا چاہیے تاہم انہوں ںے اعتراف کیا کہ اگرپرائم منسٹر ہاؤس میں یہ معاملہ ہوا ہو تو پھرسیریس ہونا چاہیے۔

وزیراعظم آفس کی لیک آڈیو کی بولی لگ رہی ہے، ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز میں دستیاب ہے، فیصلے لندن میں ہو رہے ہیں، فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ آڈیو میں ہماری حکومت کی بہتر کارکردگی کا تاثر ہے، آڈیو لیکس میں کوئی سیریس باتیں نہیں تھیں اس لیے احتیاط نہیں برتی گئی، ان آڈیوز میں کوئی ایسی باتیں نہیں ہیں کہ ہم فکر مند ہوں، کوئی باہر کا آدمی فون کو ہیک کر کے ا تناغیر محتاط نہیں ہو سکتا۔

آئی ایم ایف کو لکھیں کہ پیسے واپسی کی کمٹمنٹ نہیں کر سکتے، شوکت ترین کی صوبائی وزرائے خزانہ کو ہدایت، آڈیو لیک

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس کی سیکیورٹی میں سے کوئی شخص ہو سکتا ہے، تحقیقات ہونے دیں، اس کے بعد کارروائی کریں گے، چند دنوں میں ساری چیزیں سامنے آجائیں گی۔


متعلقہ خبریں