مریم کو ہراساں کرنے والوں کا پاسپورٹ اور نائیکوپ کارڈ منسوخ کریں، عطا تارڑ 


مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی تجویز دے دی۔

عطا تارڑ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ان مجرموں کے پاکستانی پاسپورٹ اور نائیکوپ کارڈ منسوخ کریں، اگر یہ غیر ملکی پاسپورٹ پر پاکستان آئیں تو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیں، سادہ اور آسان آپ کسی خاتون کو ہراساں نہ کریں۔

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن میں موجود وفاقی وزیر مریم اورنگزیب ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی لینے کے لیے رکی تھیں۔


متعلقہ خبریں