ہماری خارجہ پالیسی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ضروری ہے،شہباز شریف

Shahbaz Sharif

 وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ضروری ہے۔پاکستان کا مقدمہ  بین الاقوامی فورمز پر پیش کرنا بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی رہنماؤں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں میں پاکستان کو دنیا کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی۔


ان کا کہنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ضروری ہے۔ پاکستان کا مقدمہ شنگھائی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی ، دونوں بین الاقوامی فورمز پر پیش کرنا بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کاوشیں قابل ستائش ہیں۔


متعلقہ خبریں