پاک چین تعلقات “لین دین” ہی نہیں بلکہ مستقل دوستی ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےپاک چین تعلقات “لین دین” ہی نہیں بلکہ مستقل دوستی ہیں۔ چین پاکستان کا ہمیشہ ثابت قدم دوست رہا ہے، سیلاب متاثرین کی مالی امداد پر چین کے مشکور ہیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن کو دیے گئے  انٹرویو میں کہا ہے کہ  پاک چین تعلقات “لین دین” نہیں بلکہ ایک مستقل دوستی ہیں، پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور شہد سے میٹھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک طرف پاکستان میں سیلابی صورتحال تو دوسری طرف قرضوں کا بوجھ ہے، بلاول بھٹو

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے مستقل ساتھ مل کر کام کیا ہے، چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ پر تنقید کرنے والے لگتا ہے حسد کررہے ہیں، تنقید کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے  کہ چین نے سیلاب متاثرین کی مالی امداد کے علاوہ خیمے اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی فراہم کیں۔ چینی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کے لیے مدد کی۔

 


متعلقہ خبریں