اسحاق ڈار ڈالر بجلی گیس اور آٹےکا کیا کریں گے جومفتاح نہیں کرسکے، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کی بدنصیبی ہے کہ وزارتوں کا فیصلہ 27کلو میٹر کی حکومت نے کیے ، پہلے یہ لوگ خزانے پر ڈاکہ ڈالتے تھے آج کل جیبوں پر ڈال رہے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے جہاز میں لندن سے آرہے ہیں ، آڈیولیک کا وقت اہم  ہے، اور تشویشناک اور خطرناک ہے، شہبازشریف کمزور ہوئے ہیں، فیصلو ں میں انتظار کرنا پڑے گا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ لوگ شرمند ہ نہیں ہیں، یہ بھارت کے زیراثر ایجنڈا ہے، ملک کی بدنصیبی ہے کہ وزارتوں کا فیصلہ 27 کلو میٹر کی حکومت نے کیے، پہلے یہ لوگ خزانے پر ڈاکہ ڈالتے تھے آج کل جیبوں پر ڈال رہے ہیں، فواد چودھری نے گزشتہ روز بتا دیا کہ گھنٹوں کے آڈیو لیک ہیں ، میرے خیال میں جب سارے اکھٹے ہوجائیں گے تو ٹو کرا رکھ دیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ضد اور انا چھوڑ کر انتخابات کا فوری فیصلہ کیا جائے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اکتوبر میں اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ مفروروزیراعظم کےجہاز میں بھاگا اور5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے یہ چوری اور سینہ زوری ہے.

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کےمستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہوجائے گا . 12 گھنٹوں میں 3 آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشیوش ناک ہےآئی ایم آف کے باوجود اسحاق ڈارڈالر بجلی گیس اور آٹے کا کیا کریں گے جومفتاح نہیں کرسکے۔


متعلقہ خبریں