عمران خان انتخابات کی نہیں اقتدار میں آنے کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں، شیری رحمان

ملک کو کون چلا رہا ہے؟ لاڈلے کا تحفظ کر رہے ہیں، عدالتوں میں سیاست آگئی ہے، شیری رحمان

وفاقی وزیرشیری رحمان کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک اور قابل مذمت ہے، اقتدار میں آنے کیلئے پی ٹی آئی رہنما ایک بار پھر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

شیری رحمان نے ٹوئٹ کی کہ پی ٹی آئی کی بدتمیزی کی سیاست بیرون ملک بھی باعث شرمندگی بن چکی ہے، لوگوں سے اپیل ہے کہ پاکستان تحریک انتشار کی سیاست کا حصہ نہ بنے، اقتدار میں آنے کیلئے پی ٹی آئی رہنما ایک بار پھر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، 25 مئی کے لانگ مارچ میں ناکامی کہ بعد عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عمران خان نے تسلیم کیا کہ لوگ ان کی لانگ مارچ کی کال پر نہیں نکلے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

عوام جانتی ہے یہ حقیقی آزادی نہیں عمران بچاو تحریک ہے، پی ٹی آئی پھر جلاو گھیراو اور اسلام آباد کے محاصرے کے طبل بجا رہی ہے، عمران خان انتخابات کی نہیں اقتدار میں آنے کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں، یہ جلسوں میں شیر بنتے ہیں، باہردھمکیاں دیتے ہیں لیکن اندر منت سماجت کرتے ہیں، ان کی سیاست امپائر کی انگلی کے انتظار میں گزر رہی ہے۔

لاکھوں بھائی، بہنیں اور بچے سیلاب کی وجہ سے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں، متاثرین سیلاب کی مدد کرنے کا وقت ہے جلسوں اور انتشار کا نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں