پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنا، اسلام آباد پولیس کی تیاریاں مزید تیز


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردی ہیں۔

لانگ مارچ:شیل اور ربڑ کی گولیاں برسانے کے لیےجدید طریقہ استعمال کریں گے،رانا ثنا اللہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے 40 ہزار آنسو گیس کے شیل منگوائے ہیں جن کی قیمت سات کروڑ روپے بنتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری طور پر ایک آنسو گیس شیل کی قیمت 1750 روپے مقرر ہے۔

رانا ثنا اللہ نے دھمکی دی ہے، میرا وعدہ ہے اسلام آباد میں چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی، عمران خان

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ہیڈ کوارٹرز میں معمول کے مطابق 15 ہزار تک آنسو گیس کے شیل اسٹاک میں موجود ہوتے ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ آنسو گیس کے شیل شارٹ رینج 75 میٹرز اورلانگ رینج 150 میٹرز منگوائے گئے ہیں، اسلام آباد پولیس کو آنسو گیس کے شیل کی ترسیل مرحلہ وار ہو گی۔

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ: اسلام آباد پولیس کی تیاریاں شروع

اعداد و شمار کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ 25 مئی کے احتجاج میں ایک دن میں 8 ہزار آنسو گیس شیلوں کا استعمال کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں