وقت آگیا ہے قوم کو عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا، شاہ محمود قریشی

فائل فوٹو


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے قوم کو عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا، وہ ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 5 ماہ کی حکومتی کارکردگی مایوس کن ہے، نیو یارک میں وزیراعظم اعتراف کرچکے ہیں ہم دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں، ہمارے پاس قرض چکانے کیلئے بھی پیسے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کو ان حالات میں ملک میں رہنا چاہئے تھا، امپورٹڈ حکمران مفادات اور ذاتیات کی سیاست کررہے ہیں۔

نااہل حکمران سیلاب میں بھی سیاست چمکا رہے، جلد پی ڈی ایم کا شیرازا بکھر جائے گا، شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بیروزگار ہورہے ہیں،پاکستان کے عوام کو ایک متبادل قیادت میسر آگئی ہے، عوام نے پی پی اورن لیگ کو ماضی میں بھی مسترد کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں