کراچی، 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 330 نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو


کراچی: شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ، 68 نئے کیسز رپورٹ، 5 افراد ہلاک

ہم نیوز نے سندھ کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی کے ضلع وسطی میں 142، ضلع شرقی میں 67 اور ضلع کورنگی میں 34 ڈینگی کے نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے تحت کراچی کے ضلع غربی میں 27، ضلع جنوبی میں 25، ضلع ملیر میں 23 اور ضلع کیماڑی میں 12 ڈینگی کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں رواں ماہ اب تک 4 ہزار 991 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ سال رواں میں ڈینگی کے اب تک 7 ہزار 198 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

سندھ: 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 323 نئے کیسز رپورٹ

ہم نیوز نے سندھ کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں سال کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ 32 افراد کا انتقال ہوا ہے جب کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے ڈینگی میں مبتلا ہونے کے بعد اپنی جان کی بازی ہاری ہے۔


متعلقہ خبریں