پاکستان کو 98 اور 2013 کی طرح معاشی بھنور سے نکالیں گے، اسحاق ڈار


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو 98 اور 2013 کی طرح معاشی بھنور سے نکالیں گے۔

پانچ سال بعد وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سےاپنے وطن واپس آگیا ہوں،وزیراعظم اور نواز شریف نے وزیرخزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں۔

الیکشن ایکٹ سے پہلے اسحاق ڈارنااہل تھے،اب اہل کیسے ہوئے؟ فیصلہ محفوظ

اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں قبول کروں۔ بڑی امید ہے کہ ہم معیشت کو درست سمت میں لے کر جائیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے وطن واپس پہنچے ہیں۔


متعلقہ خبریں