جنوبی وزیرستان میں فوجی پوسٹ پر حملہ، 2 جوان شہید، ایک دہشت گرد ہلاک


راولپنڈی: ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کا مؤثر جواب دیا گیا، نتیجتاً ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے  سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے ہیں۔ شہدا میں ٹانک کے رہائشی 29 سالہ نائیک رشید اور لوئر دیر کے رہائشی 22 سالہ سپاہی رسول بادشاہ شامل ہیں۔

بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجرز سمیت 6 اہلکار شہید، آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں