عمران خان کو گورنمنٹ کالج میں جلسے کی اجازت، مریم نواز کا وی سی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

خاتون رپورٹر کی شہادت کا سن کر گہرا صدمہ ہوا، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں  جلسے کی اجازت دینے پر وائس چانسلر (وی سی) کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

میرا اپنا پیسہ ہوتا تو شاید معاف کردیتا، پیسہ عوام کا ہے، لوگ بھوکے مر رہے ہیں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے یہ مطالبہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف فتنے کو تعلیمی ادارے کے احاطے میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے پر سخت کارروائی کی جائے۔

مریم کو ہراساں کرنے والوں کا پاسپورٹ اور نائیکوپ کارڈ منسوخ کریں، عطا تارڑ 

مریم نواز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کرنا ایسا جرم ہے جس کی سزا ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں