آڈیو لیکس کچھ بھی نہیں، محض چائے کی پیالی میں طوفان ہے،رانا ثنا اللہ

کسی رکن کے گھر پر پتھراؤ کرایا تو گھر آپ کے بھی محفوظ نہیں رہیں گے، رانا ثنا اللہ

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس کچھ بھی نہیں، محض چائے کی پیالی میں طوفان ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں یہ چور پکڑا گیا ہے، اسے لاڈلا نہ بنایا گیا تو یہ نااہل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ توہین عدالت میں عمران خان کو ناک رگڑ کر معافی مانگنی پڑےگی، معافی مانگیں گے تو ہی معافی ملے گی۔

آڈیو لیکس کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس کچھ بھی نہیں، محض چائے کی پیالی میں طوفان ہے، ہو سکتا ہے وزیراعظم کے سیکریٹری یا خود میرا ہی موبائل ہیک ہوا ہو،اگر وہاں سے جاسوسی کے آلات ملے تو یہ معاملہ واقعی سنگین ہو گا۔

وزیراعظم نے آڈیو لیک کا نوٹس لے لیا: تحقیقات کی جائیں گی، وزیر داخلہ

ان کا کہنا تھا کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، عمران خان اس قسم کی فراڈ اور بلیک میلنگ کی کہانیاں گھڑنے کے ماہر ہیں، ان سے کہتا ہوں کہ تم پہلے اپنے ٹیپس تو سنبھالو۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری لیکس آڈیو کی فروخت، قیمت ایسے بتا رہے ہیں جیسے خود اس میں بروکر ہوں۔

مریم نواز کی آڈیو لیک سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنے داماد سے متعلق بات کی تویہ بہت جائز بات ہے، پلانٹ اگر آدھا ہے تو یا وہ حصہ لانے دیں یا پھر یہاں جو آدھا ہے وہ جانے دیں،کسی کے داماد ہونے سے اگر فائدہ نہیں پہنچنا تو نقصان بھی نہیں پہنچنا چاہئے۔


متعلقہ خبریں