امریکہ کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے مزید 10ملین ڈالر امداد کا اعلان


امریکہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے مزید دس ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا ہے.

واشنگٹن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن  نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری  کے ساتھ مشترکہ   پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے انتہائی مشکل لمحہ ہے۔ پاکستان میں آئے سیلاب سے جلدی نہ نمٹا گیا تو اس کے طویل اثرات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب میں امریکی امداد میں کمی کیوجہ وسائل کا فقدان ہے، امریکہ پاکستان تعلقات نہیں

انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشکل لمحے میں ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے 17 طیاروں میں امداد بھجوائی جا چکی ہے ۔ امریکا 55کروڑ ڈالر کی امداد پہلے ہی فراہم کر چکا ہے۔ فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لئے مزید 10 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔

انٹونی بلنکن نے کہا پاکستان کا ایک تہائی رقبہ اس وقت سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی سطی پر رابطے مزید مضبوط ہونگے۔ افغانستان کی ترقی کیلئے پاکستان اور امریکا کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتکاری کی واپسی ہو گئی ہے۔ جب بھی ہم مل کر کام کرتے ہیں تو مثبت نتائچ برآمد ہوتے ہیں ۔ سیلاب میں 60ملین امریکی ڈالر امداد کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی بڑی تباہی کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے کینیڈا جتنی آبادی متاثر ہوئی ۔ جبکہ پاکستان کا گلوبل کاربن اخراج میں صرف صفر اشارعیہ 8فیصد حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک طرف پاکستان میں سیلابی صورتحال تو دوسری طرف قرضوں کا بوجھ ہے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ نے کہا کہ ماحولیاتی انصاف پر امریکا سے مدد اور تعاون چاہتے ہیں۔ یہ سبز انقلاب کا وقت ہے امید کرتے ہیں کہ صدر جو بائیڈن اس کی قیادت کریں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔


متعلقہ خبریں