عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع


اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔

عمران خان کےخلاف بغاوت کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔

عمران خان کے وکیل بابراعوان نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان لاہور میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے،عدالت نے  آج کےلئےحاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 144 کیس: سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

دوسری جانب سیشن جج ظفراقبال نے اسلام آباد میں ریلی نکالنے اور دفعہ144 کی خلاف ورزی کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنمائوں اسد قیصر، اسد عمر، شہریار آفریدی، فیاض الحسن چوہان، سیف اللہ نیازی،صداقت علی خان، فیصل جاوید، علی نواز اعوان، شہزاد وسیم، فردوس شمیم نقوی اور ملک ظہیر کی ضمانت منظورکرتے ہوئے دس دس ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے مراد سعید کی درخواست ضمانت عدم پیروی پر خارج کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے اور عدالت نےان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کی تھی۔


متعلقہ خبریں