سعودی خاتون عالمی خلاباز فیڈریشن کی نائب صدر منتخب


سعودی عرب کی ایرو سپیس انجینیئر مشاعل الشمرى عالمی ایسٹروناٹیکل فیڈریشن کی نائب صدر بننے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں، انہیں فیڈریشن کے 12 نائب صدور میں سے ایک منتخب کیا گیا ہے۔

سعودی خاتون مشاعل الشمرى کو عالمی سطح پر خلائی شعبے کی ترقی ، ان کے نظریے، فیڈریشن کی ترقی اور استحکام کیلئے ان کا انتخاب کیا گیا ہے۔

مشاعل الشمرى کا انتخاب ایرو اسپیس انڈسٹری کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے مملکت کی کوششوں کو مزید آگے بڑھائے گا، اس سے پہلے سعودی مرد اور خواتین خلابازوں کی تربیت کے لیے حال ہی میں پہلی سعودی خاتون خلاباز کو خلا میں بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کے خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گئے

اٹلانٹا، جارجیا میں پیدا ہوئیں، انہوں نے فلوریڈا میں فلوریڈا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ایرو اسپیس انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کیاور دو میجرز – ایرو اسپیس انجینئرنگ اور اپلائیڈ میتھس میں گریجویشن مکمل کیا۔

انٹرنیشنل ایروسپیس فیڈریشن کے 71 مختلف ممالک سے 400 سے زیادہ ارکان ہیں جن میں معروف ایجنسیاں، خلائی کمپنیاں، صنعتیں، تحقیقی ادارے، یونیورسٹیاں، سوسائٹیاں، انجمنیں، عجائب گھر اور ادارے شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں