بلوچستان کے 4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ


 بلوچستان کے 4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا۔

  بلوچستان کے اضلاع موسی خیل،مستونگ،دکی اور لورالائی  میں پولنگ  کا عمل جاری ہے۔پولنگ شام 5 بجے تک بغیر  وقفے کے جاری رہے گی۔

 ضمنی انتخابات میں  چار اضلاع کی 11یونین کونسلز کے57 وارڈز میں پولنگ ہو رہی ہے۔ تمام حلقوں میں مجموعی طورپر 67پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی بل کی منظوری دے دی

ضمنی انتخابات کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنزکو حساس قرار دیا گیا ہے۔پولنگ اسٹیشنز پر لیویز فورس اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔

انتخابات کے لیے 223 امیدوار میدان میں ہیں، تمام 57 وارڈز میں مجموعی طور پر 34 ہزار 919 ووٹرز ووٹ  کا حق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان حلقوں میں بارش اور سیلاب کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں