اسحاق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے، فواد چودھری


رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے۔

فواد چودھری نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ جب ایک مفرور سیدھا وطن واپس آکر اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہو جائے تو جج صاحبان جتنی مرضی تقریریں کرلیں انصاف کا نظام عوامی اعتماد کبھی حاصل نہیں کر پائے گا۔

اسحق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے جس کی گونج میں جج صاحبان کے بلند بانگ دعویٰ دب کر رہ گئے ہیں۔


یاد رہے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار پانچ سال خود ساختہ جلا وطنی کے بعد گزشتہ رات پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں