جج محمد بشیر چھٹی پر، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت پیش نہ ہوئے

Ishaq Dar

اسحاق ڈار اس وقت کہاں ہیں؟ افواہوں کا ڈراپ سین


جج محمد بشیر چھٹی پرہونے کی وجہ سے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں خود کو سرنڈر کرنے احتساب عدالت پیش نہ ہوئے، عدالت میں موجود وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب جج آئیں تب ہم بھی آجائیں گے۔

اسحاق ڈار کی پیشی کے پیش نظر احتساب عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور آئی جی اسلام آباد عدالت پہنچے، جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احتساب عدالت سے واپس چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے، فواد چودھری

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن کی سماعت کہ۔

جس میں درخواست گزار نے اسحاق ڈار کے خلاف درخواست واپس لے لی، معاون وکیل نے کہا کہ ہم ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔ کمیشن نے کہا کہ آپ تحریری اسٹیٹمنٹ جمع کروا دیں۔


متعلقہ خبریں