شہریار آفریدی نے عدالت میں معافی مانگ لی

فائل فوٹو


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے عدالت میں معافی مانگ لی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا معاملہ پر کیس کی سماعت ہوئی۔ شہریار آفریدی ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی آپ بہت لیٹ آئے ہیں، جس پر شہر یار آفریدی نے کہا کہ میں کوہاٹ سے آرہا تھا اس لیے تاخیر ہو گئی معافی چاہتا ہو۔

عدالت نے وکیل انتظار پنجوتھا سے استفسار کیا کہ کیس میں آپ کونسل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں ، جلد بطور سینیٹر حلف اُٹھائیں گے، مریم اورنگزیب

وکیل انتظار پنجوتھا نے مؤقف اختیار کیا کہ جی میں شیخ رشید اور دیگر کا وکیل ہوں۔ جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ مزید بحث کریں گے یا کچھ کہنا چاہتے ہیں۔

انتظار پنجوتھا نے کہا کہ کیا اس کیس میں درخواست ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ ہوا ہے۔ جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ملزمان کی حاضریاں پوری کر رہے ہیں۔

جج نے وکیل فیصر جدون سے استفسار کیا کہ کیا آپ مزید بحث کریں گے یا کچھ کہنا چاہتے ہیں، وکیل نے کہا کہ صبح بابر اعوان بحث کر چکے ہیں ہم مزید نہیں کریں گے۔

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان لاہور میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے۔


متعلقہ خبریں