مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ، ن لیگ کا جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ


لاہور: مسلم لیگ ن نے مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کے واقعے کے بعد مسلم لیگ ن نے حکمت عملی بنا لی۔ پارٹی کی طرف سے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی مخالف سیاسی جماعت کا کارکن بدتمیزی، ہلڑ بازی کرے تو اسے سختی سے جواب دیا جائے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ موقع پر جواب نہ دینے سے مخالفین کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور ایسے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے، ہراساں کرنے والے مخالف سیاسی کارکنوں سے انہی کی زبان میں بات کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں جو ہوا وہ قابل قبول نہیں، عطا تارڑ

ذرائع کے مطابق ہراساں کرنے اور آوازیں کسنے والوں کی ویڈیوز بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ویڈیوز سے شناخت کے لیے نادار سے مدد لی جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پارٹی کے لیگل ونگز کو کارروائی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اس قسم کی کارروائیوں میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کر کے کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں