ایاز امیر کو صرف سبق سکھانے کیلئے گرفتار کیا گیا تھا، فواد چودھری


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایاز امیر کو صرف سبق سکھانے کیلئے گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ  اس فسطائی حکومت کو یہ بھی خیال نہیں آیا کہ وہ ایاز امیر بزرگ دانشور ہیں، انہیں اس لئے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا کہ وہ حکومت کا ناقد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رہائی کے ساتھ اسلام آباد پولیس کو ایاز امیر سے معافی بھی مانگنی چاہئے۔

ایاز امیر کوبہو کے قتل کے مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا گیا

خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ قتل کیس میں سینیئر صحافی ایاز امیر کا نام مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا جنہیں بعد میں پولیس نے رہا کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ 23 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے نہایت سفاکی سے اپنی اہلیہ سارہ کو ڈمبل کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزم شاہ نواز کو پولیس نے جائے واردات سے گرفتار کر لیا تھا۔

ملزم کی والدہ ثمینہ شاہ اور والد ایاز امیر کو مقتولہ سارہ کے چچا اور چچی نے بطور ملزم نامزد کیا تھا، جس کے بعد ایاز امیر کو اعانتِ جرم کی دفعہ 109 میں گرفتار گرفتار کر لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں