وکلا کیلئے کالونیاں بنائی جائیں گی، اہل خانہ سمیت مفت علاج فراہم کیا جائیگا، پرویز الٰہی

پرویز الہی کا شیخ رشید کی حمایت کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اعلان کیا ہے کہ ہر ضلع و تحصیل میں وکلا برادری کے لیے رہائشی کالونیاں بنائی جائیں گی، وکلا اور ان کے اہل خانہ کو مفت علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی اور پنجاب حکومتیں آمنے سامنے: پرویز الٰہی اور آئی جی پنجاب کے درمیان بھی تنازع

ہم نیوز کے مطابق ق لیگ کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے یہ اعلان سپریم کورٹ کے وکلا کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور صوبائی مشیر عامر سعید بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات میں کہا کہ وکلا اور ان کی فیملیز کو گزیٹڈ افسروں کے برابر فری میڈیکل کی سہولتیں دیں گے۔

انہوں نے پبلک ڈیفنڈر ایکٹ کو فی الفور بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ڈیفنڈر ایکٹ کے تحت پنجاب میں 1500 تک وکلا کو اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔

جب تک چوروں کی غلامی کریں گے ہمیں آزادی نہیں ملے گی، عمران خان

چودھری پرویزالہٰی نے محکمہ پبلک پراسیکیوشن کے لئے سروس اسٹرکچر اور شاہ چراغ بلڈنگ کے قریب پارکنگ پلازہ بنانے کے بھی اعلانات کیے۔ انہوں ںے پنجاب بار کونسل کی عمارت اور ہاسٹل کی تعمیر و مرمت کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اپنے سابقہ دور میں پنجاب بار کونسل کی عمارت کو شروع کیا اور اسے مکمل بھی کیا، وکلا برادری کی فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اعلانات پر آئندہ چند روز میں کام ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنا، اسلام آباد پولیس کی تیاریاں مزید تیز

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل حل کر کے آپ نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔


متعلقہ خبریں