کل رات کو ہم پہنچے ہیں اور ڈالر دس روپے نیچے آ گیا، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و نامزد وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کل رات کو ہم پہنچے ہیں اور ڈالر 10 روپے نیچے آ گیا ہے اس کا مطلب 1350 ارب روپے قرضے کم ہو گئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کا نیچے گرنا بہت بڑا چیلنج ہے، مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے،معیشت  بہتر کرنے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔

اسحاق ڈار نے سینیٹر کا حلف اٹھا لیا

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کوشش کی ہے، ن لیگ کا کریڈٹ ہے ڈالر کے فکس ریٹ کو مارکیٹ بیس کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسحاق ڈار نے آج سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے، کل بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔


متعلقہ خبریں