سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

ملک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار450 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 243 روپے کمی کے بعد  ایک لاکھ 21 ہزار 614 روپے ہو گئی ہے۔

سونا مہنگا ہو گیا: پاکستان میں قیمت کا نیا ریکارڈ بن گیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی آئی تھی۔

صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار800 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 43 ہزار تین سو روپے ہو گئی تھی۔

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 829 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار857 روپےہو گئی تھی۔

متعلقہ خبریں