انگلش کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کردی


انگلش کرکٹ بورڈ نے روائتی حریف پاکستان اور بھارت کو ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کر دی۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو نے پاکستان میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پی سی بی کو بھارت کے ساتھ ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روائتی حریفوں کی ٹیسٹ سیریز دیکھنے کے لیے بڑی تعداد شائیقین گراؤنڈز کا رخ کریں گے۔ انگلینڈ میں پاکستانی اور بھارتی شائقین کی بڑی تعداد موجود ہیں اسکو مدنظر رکھتے ہوئے ہم چاہتے ہیں کہ سیریز یہاں کھیلی جائے۔

لیسکو کا پاک انگلینڈ میچ کے دوران بجلی بلاتعطل فراہمی کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے پاکستان کے ساتھ نیوٹرل ٹرف پر کھیلنا سیاسی طور پر بھی زیادہ قابل قبول ہوگا کیونکہ دونوں ممالک  آئی سی سی ورلڈ کپ ایونٹس اور گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھی باقاعدگی سے ایک دوسرے سے کھیلتے آ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلش کرکٹ بورڈ کی پیشکش پر عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں