سکھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا سے متاثرہ دو افراد کا انتقال

سندھ بھر میں ملیریا تیزی سے پھیلنے لگا، 24 گھنٹوں میں 586 کیسز رپورٹ

کراچی: سکھر ڈویژن میں ملیریا سے متاثرہ دو افراد کا انتقال ہو گیا۔ دونوں افراد کی اموات گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

چین 70 برس بعد ملیریا فری ملک قرار

ہم نیوز کے مطابق یہ بات سندھ کے محکمہ صحت نے اپنی جاری کردہ تازہ رپورٹ میں بتائی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں رواں سال اب تک ایک لاکھ 81 ہزار 671 ملیریا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے ملیریا کے لیے پہلی ویکسین کی منظوری دیدی

سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر8 ہزار 802 ملیریا کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ حیدرآباد ڈویژن میں سب سے زیادہ 88 ہزار 73 ملیریا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں