کراچی میں ڈینگی سےمتاثرہ خاتون جاں بحق

کراچی میں ڈینگی سےمتاثرہ خاتون جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں ڈینگی سے متاثرہ خاتون جان کی بازی ہار گئیں، جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق کراچی کے ضلع وسطی سے تھا۔

سکھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا سے متاثرہ دو افراد کا انتقال

ہم نیوز نے سندھ کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں سال اب تک سندھ میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد34 ہو گئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کراچی میں 33  جب کہ حیدرآباد میں ڈینگی سے متاثرہ ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ، 68 نئے کیسز رپورٹ، 5 افراد ہلاک

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 5 ہزار 245 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد رواں سال اب تک ریکارڈ کیے جانے والے ڈینگی کیسز کی تعداد بڑھ کر 7 ہزار 452 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے تحت کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 254 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ضلع کورنگی کے 112 ، ضلع وسطی کے 53 اور ضلع شرقی کے 37 نئے کیسز شامل ہیں۔

سندھ: 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 323 نئے کیسز رپورٹ

ہم نیوز نے صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ضلع ملیر میں 20، ضلع غربی میں  15، ضلع جنوبی میں 10 اورضلع کیماڑی میں 7 نئے ڈینگی کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں