ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ میں کھیلنے کا فائدہ ہوگا، محمد نواز


قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 سے قبل نیوزی لینڈ میں کھیلنے کا فائدہ ہوگا، کیونکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کنڈیشنز ملتی جلتی ہیں۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ مجھے کسی بھی نمبر پر بھیجے خود کو تیار رکھتا ہوں، اوپر کے نمبروں پر کھیلنا میرے لیے کوئی نئی چیز نہیں ہے، میں نیٹ پر اس کے لیے بہت تیاری کرتا ہوں، ڈومیسٹک میں بھی اوپر کے نمبروں پر کھیلتا ہوں۔

محمد نواز کا ماننا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں اسپنرز کے لیے مشکل ہوتی ہے، اٹیک نہیں کر سکتے، میری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ڈاٹ بالز کروں۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کردی

انگلینڈ کے خلاف سیریز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک دونوں ٹیمیں جس طرح کھیلی ہیں بہت محنت سے کھیلی ہیں۔  دونوں ٹیموں کی طرف سے بڑا اچھا مقابلہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے فینز کے سامنے ہوم گراونڈ میں اچھی پرفارمنس پاکستان کرکٹ کے لئے بہت اچھی بات ہے۔  لاہور کی پچ ہوسکتا تھوڑی مختلف ہو لیکن امید کرتے ہیں جیسے کراچی میں میچز ہوئے یہاں بھی ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں