محمد بن سلمان سعودی عرب کے نئے وزیراعظم بن گئے


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے نئے وزیراعظم بن گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے منگل کے روز تین شاہی احکامات جاری کیے جن میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیر اعظم مقرر کرنا اور کونسل کی تشکیل نو شامل ہے۔

پہلے شاہی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود وزرا کی کونسل کے وزیر اعظم ہوں گے۔

شاہی حکم نامے کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود، وزیر خزانہ محمد الجدانند اور وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے نئی کابینہ میں اپنے عہدوں کو برقرار رکھا۔

شاہ سلمان نے خالد بن سلمان کو ملک کا نیا وزیردفاع مقرر کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں