صدر کی وجہ سے لانگ مارچ نہیں ہو رہا، اسحاق ڈار کے آنے سے معیشت بہتر ہوتی ہے تو اچھی بات ہے، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے آڈیو لیکس میں ہونے والی گفتگو کی تصدیق کر دی ہے، اب اس میں کوئی ابہام نہیں رہا ہے، ساری آڈیو لیکس آرہی ہیں جو حقیقت پر مبنی ہیں۔

آڈیو لیکس سنجیدہ لیپس ہے، عالمی لیڈرز بات کرنے سے پہلے 100 مرتبہ سوچیں گے، بات کریں یا نہیں؟ وزیر اعظم

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نےکہا کہ پاکستان کے وزیراعظم کی 140 گھنٹے کی گفتگو دستیاب ہے، وزیراعظم کی اخراجات خود اٹھانے کی باتیں فراڈ ہیں، شہباز شریف غلط بیانی کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کے بس میں ہو تو یہ 10 سال میں بھی الیکشن نہ کروائیں، ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات کی نہ تصدیق کر سکتا ہوں نہ تردید، انتخابات کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔

وقت آ گیا ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچا جائے، اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھا سکتا ہوں، صدر

فواد چودھری نے کہا کہ اسحاق ڈار کے آنے سے معیشت بہتر ہوتی ہے تو اچھی بات ہے، ہم نے بھی غلط فیصلے کیے ہیں، صدر عارف علوی کی وجہ سے لانگ مارچ ابھی تک نہیں ہو رہا، وہ کوشش کر رہے ہیں، صدر مملکت اگر ناکام ہو گئے تو لانگ مارچ کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔

صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کر سکتے، فوری اصلاح نہ کی تو تباہی کے سوا کچھ نہیں، رضا ربانی

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہم امریکہ کیخلاف نہیں ہیں، ہم اچھے تعلقات چاہتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ یہ روس سے سستی گندم اور تیل لے سکتے ہیں، یہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ڈر جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں