ملک کو یہاں تک کس نے پہنچایا؟ اسحاق ڈار پاکستان کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے، آصف کرمانی

ملک کو یہاں تک کس نے پہنچایا؟ اسحاق ڈار پاکستان کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے، آصف کرمانی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آج اپوزیشن نے سینیٹ میں انتہائی بد تمیزی کا مظاہرہ کیا، اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا۔

صدر کی وجہ سے لانگ مارچ نہیں ہو رہا، اسحاق ڈار کے آنے سے معیشت بہتر ہوتی ہے تو اچھی بات ہے، فواد چودھری

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، ان کے ساتھ ہونے والے ظلم کا ازالہ ہونا چاہیے، انشااللہ میاں نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الزامات کی بنیاد پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو قید میں بند رکھا، مفتاح اسماعیل کے پاس اسحاق ڈار جیسا تجربہ نہیں تھا، ہم سب کی خواہش ہوتی ہے کہ ملک میں مہنگائی نہ ہو۔

سینیٹر آصف کرمانی نے ایک سوال کے جواب میں استفسار کیا کہ یہاں تک ملک کو کس نے پہنچایا ہے؟ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کر کے خلاف ورزی کی۔

کل رات کو ہم پہنچے ہیں اور ڈالر دس روپے نیچے آ گیا، اسحاق ڈار

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ اسحاق ڈار کا تجربہ ہے، ماضی میں بھی انہوں نے دو دفعہ ڈیلیور کیا ہے، اس دفعہ بھی وہ پاکستان کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں