حقیقی آزادی مارچ پر تشدد، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ون مین ٹربیونل قائم


لاہور: 25 مئی آزادی مارچ کے دوران ہونے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے ون مین ٹربیونل قائم کر دیا گیا،  ٹریبونل وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی ہدایت پر قائم کیا گیا۔

پنجاب حکومت نے ٹریبونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کی شق 3 کے تحت ٹریبونل قائم کیا ہے، جسٹس (ر) شبر رضا رضوی 25 مئی کے واقعات کی انکوائری کے لیے ون مین ٹریبونل مقرر کیے گئے ہیں، ون مین ٹریبونل 25 مئی کو ہونے والے واقعات کے حقائق اوروجوہات کا تعین کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کی جامعات کے ملازمین کا دوسرے روز بھی بنی گالا میں احتجاج

ٹریبونل واقعات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لے کر ذمہ داری کا تعین کرنے کے بعد  مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کے لیے سفارشات پیش کرے گا، کوئی بھی شہری 25 مئی کے بارے میں ون مین ٹریبونل کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا سکتا ہے، پولیس تشدد سے متاثر یا زخمی ہونے والے افراد بھی ٹریبونل کو اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں