عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ


اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی اصلیت آہستہ آہستہ کھل رہی ہے۔ عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں لیکن قوم کو تقسیم اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ لاہور میں ایک تعلیمی ادارے میں وائس چانسلر نے عمران خان کو دعوت دی تھی اور عمران خان نے یونیورسٹی میں زہر اگلا، اگر فتنے اور فساد کو نہ روکا گیا تو یہ ملک کو بڑے سانحے سے دوچار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کارروائی کرے گی، آرمی چیف

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی اصلیت آہستہ آہستہ کھل رہی ہے اور عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں۔ آڈیو میں عمران خان نے واضح کہا امریکہ کا نام نہیں لینا بس کھیلنا ہے۔ عمران خان کے اپنے اتحادی ان کے خلاف ہو گئے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ آڈیو میں عمران خان اور اعظم خان سازش تیار کرنے کی گفتگو کر رہے تھے، عمران خان نے ملک کو اخلاقی، معاشرتی اور معاشی نقصان پہنچایا ہے۔ عمران خان نے کہا ان کی حکومت سازش کے تحت گئی لیکن ایسا نہیں عدم اعتماد آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی تو ہم سائفر پر کھیلے ہی نہیں ہیں، عمران خان

وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی فتنے کو سیاسی طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے اور عمران خان خود کہہ رہے تھے کہ میری ایک ویڈیو تھی اور میری کردار کشی کریں گے۔ عمران خان کی ویڈیو ایسی ہے جو نہ دیکھنے والی اور نہ دکھانے والی ہے۔ جن کے پاس عمران خان کی ویڈیو تھی انہوں نے اسی بنا پر روک دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈنگ جہاں ہوئی اس کا جواب دینا ضروری ہے اور جس نے ریکارڈنگ غیر قانونی طور پر کی اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی قومی مفاد کے خلاف بات کرے ریکارڈ پر آجائے تو کہے کہ کارروائی نہ کی جائے۔ وزیر اعظم اور سیکرٹری کی آڈیو لیک ہوئی اس کی اپنی اہمیت ہے۔ عمران خان نے کیا کوئی کیس کیا ہے کہ اس کے خلاف سازش ہوئی ؟ اس کا صرف بیانیہ بنایا۔


متعلقہ خبریں