‎پی ٹی آئی نے انتقام کی سیاست کے ذریعے قومی وحدت کو پارہ پارہ کر دیا،مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی )ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے انتقام کی سیاست کے ذریعے قومی وحدت کو پارہ پارہ کردیا۔

موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جلد ہی پی ڈی ایم کا اجلاس بلا کر پالیسی امور کو اپ ڈیٹ کریں گے، قوم کو داخلی تقسیم سے نکال کرملی وحدت کی‎ طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں سیاسی استحکام ہی معاشی ارتقا کا زینہ ہوتا ہے۔

ثابت ہوگیا عمران خان یہود سمیت عالمی قوتوں کےایجنٹ ہیں،مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ آئین 22 کروڑعوام کی اجتماعی سوچ کا مظہر ہےاور قومی میثاق کا درجہ رکھتا ہے، عمران خان نے دانستہ پارلیمنٹ کو کمزور،عدلیہ اور الیکشن کمیشن کومتنازعہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں