خواب سے حقیقت، عامر جمال کا نیٹ بولنگ سے قومی ٹیم تک کا سفر


پاکستان کی جانب سے کھیلنے کا خواب لیے نیٹ پر بولنگ کرانے والے نوجوان آل راونڈر عامر جمال آج انگلینڈ کے خلاف اپنا ڈیبیو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔

پی سی بی نے سوشل میڈیا پر عامر جمال کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ 2019 میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے دورہ کے دوران قومی ٹیم کو بطور نیٹ بولر جوائن کیا۔ اس دوران شوق پیدا ہوا کہ میں بھی قومی ٹیم میں شامل ہو سکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیبیو کرنے پر بہت خوش ہوں، قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق نے مجھے یہ خوشخبری دی جسے سن کر خوشی سے رونا آ گیا۔

پاک انگلینڈ سیریز: فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی طبیعت ناساز ،ٹیم سے باہر

انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق نے میچ سے متعلق میرے پلان کا پوچھا تو میں نے بتایا کہ اپنی نیچرل گیم کھیلوں گا، اور کپتان کے بتائے ہوئے پلان پر عمل کروں گا۔

عامر جمال نے کہا کہ یہاں تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی، پہلے انڈر 19 کھیلی اس کے بعد چار سال کا وقفہ آ گیا لیکن محنت نہیں چھوڑی خود پر یقین تھا 2018 میں پی ٹی وی کی طرف سے ڈیبیو کیا۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والے ڈومیسٹک میچز میں اچھی کارکردگی دکھائی جس پر ٹیم میں نام آیا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں