کون سال جرم ہے جو عمران خان پر ثابت نہیں ہوا، مریم نواز


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کون سال جرم ہے جو عمران خان پر ثابت نہیں ہوا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان کی تقدیر سےکھیلا ہے۔ عمران خان نے انتشار پھیلانے کے لیے ڈالر پکڑے اور یہی کام ان کو کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو پھر ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائے گا۔ 22 کروڑ کا ملک 4 سال ایک نااہل، ناہنجار کے ہاتھوں گروی رہا اور اس نے داخلی اور خارجی سطح پر ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

مریم نواز نے کہا کہ ثاقب نثار جیسوں نے اسے صادق وآمین قرار دیا اور کون سا جرم ہے جو اس پر ثابت نہیں ہوا۔ وہ خود کہتا ہے میں نےعوام کے ساتھ کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشویشناک پہلو یہ ہے کہ عمران خان وہ سب کرتا رہا اور سب چپ کر کے دیکھتے رہے۔


متعلقہ خبریں