ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ اسے محمکوں کی معلومات تک رسائی ہو، گورنر پنجاب


گورنر پنجاب انجنیئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے اطلاعات تک رسائی کا قانون بنا کر اطلاعات کو عام کرنے کا جو کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ اب ہر شخص جس شعبے سے چاہے انفارمیشن دستاویز ات کی شکل میں حاصل کر سکتا ہے۔۔

اطلاعات تک رسائی کے عالمی دن کےحوالے سے گورنر ہاوس لاہور میں تقریب ہوئی۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن اور نجی تنظیم کے تعاون سے رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپین ایوارڈ دو ہزار بائیس کا انعقاد کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، یونیورسٹیز کے وائس چانسلر، پروفیسرز اور سیئنِر صحافیوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب انجنیئر بلیغ الرحمن کا کہنا تھا اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت شہری جس شعبے سے چاہے انفارمیشن دستاویز ات کی شکل میں حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ اسے محمکوں کی معلومات تک رسائی ہو۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بہترین انفارمیشن کے حوالے سے کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔


متعلقہ خبریں