اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سعودی سفیر نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سینیٹر اسحاق ڈار نے آج وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پیغام ہے کہ ملک کو چلنے دیں ، کسی کو بھی پاکستانی کرنسی سے کھیلنے نہیں دیں گے۔

’’معیشت سنبھالنے کا چیلنج’’ اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا

انہوں نے کہا کہ پرسوں رات واپسی ہوئی اور کل بھی کوشش کی تھی کہ عدالت آئوں لیکن جج صاحب رخصت پر تھے۔

عمران خان کی جانب سے ڈیل کر کے پاکستان آنے سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا ہم کسی ڈیل پر کوئی یقین نہیں رکھتے، کسی ڈیل کے تحت نہیں آیا، ڈیل کی باتیں کرنے والے بتائیں کیا انہوں نے مجھے پاسپورٹ جاری کیا تھا؟

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے اپنی کوشش کی اور ان کی کوشش سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، مفتاح اسماعیل ہماری ٹیم کا حصہ تھے اور ہیں ۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تین سال کا گند چار ماہ میں درست نہیں ہو سکتا تھا، پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا ہے اوراس وقت معاشی مسائل سے دوچار ہے، عمران خان کی حکومت نے اس ملک کا وہ برا حال کیا جو دشمن بھی نہیں کر سکتا۔

 


متعلقہ خبریں