سورج بیت اللہ شریف کے اوپر آگیا


اسلام آباد: آج دوپہر دو بج کر 18 منٹ پر سورج بیت اللہ شریف کے عین اوپر آگیا. دنیا بھر میں بسنے والے لاکھوں مسلمانوں نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قبلہ رخ کی درست سمت کا تعین کیا۔

پیر کے روز دوپہر دو بج کر 18 منٹ پر سورج کے بیت اللہ شریف کے عین اوپر آنے کا نظارہ دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں  گھروں سے باہرنکل آئے۔ شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں لوگوں نے اس منظر کو ’عقیدت‘ سے دیکھتے ہوئے قبلہ رخ کی درست سمت کا تعین بھی کیا۔

عوام نے قبلہ کی درست سمت کا پتا لگانے کے لیے روایتی طریقے کو بھی اپنایا۔ روایتی طریقے کے مطابق جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو تو کسی چھڑی نما چیز کو عموداً کھڑا کر دیا جاتا ہے اور جس طرف چھڑی کا سایہ بنے وہ درست قبلہ کا درست رخ ہوتا ہے۔

سائے کے ذریعے خانہ کعبہ کی درست سمت معلوم کرنے کا یہ طریقہ 12 ویں صدی سے رائج ہے۔

سورج کے خانہ کعبہ کے متوازی آنے کے بارے میں سعودی ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ سورج خانہ کعبہ کے متوازی آ جائے گا، یعنی ایک ہی خط عمود پر ہوگا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔

یہ حیرت انگیز منظرسال میں دو دفعہ دیکھا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں