ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر قرضے کا اعلان

asian BANK

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر قرضے کا اعلان کر دیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قرضہ ایشیا میں خوراک کے بحران سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے چودہ ارب ڈالر پروگرام کا حصہ ہے، جو 2022 سے 2025 تک جاری رہے گا۔

اے ڈی بی کے صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر قرضے کی منظوری اگلے ماہ دی جائے گی، سیلاب کے بحران سے نمٹنے کے لیے اے ڈی بی پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر تیس لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی دے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے پیکج کی تیاری

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بحران کو کم کرنے میں اپنا تعاون جاری رکھیں گا۔


متعلقہ خبریں