چھوٹا قد، بڑا ٹیلنٹ، بگ باس 16 کا پہلا کھلاڑی


بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 16 کے ساتھ ایک بار پھر چھوٹی پردہ اسکرین پر واپس آچکے ہیں۔

جس کے لیے سلمان خان نے بگ باس 16 کے پہلے کھلاڑی کا اعلان کر دیا ہے جو تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے سنگر اور موسیقار عبدو روزک ہیں۔

عبدو روزک کی سلمان خان سے پہلی ملاقات آئفا ایوارڈز کے دوران ابوظہبی میں ہوئی، جہاں ان کے ٹیلنٹ نے سلمان خان کو اتنا متاثر کیا کہ وہ بالی ووڈ اداکار کی نئی آنے والی فلم میں بھی نظر آئیں گے۔

شو لانچنگ پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ عبدوروزک ہندی اتنی اچھی بولنا نہیں جانتے، لیکن وہ ہندی زبان میں گانا گانے کا ہنر جانتے ہیں۔

روزک دیکھنے میں چھوٹے لگتے ہیں لیکن ان کی عمر 18 سال سے اوپر ہے، اور وہ دبئی میں مقیم ہیں، انہیں دنیا میں سب سے چھوٹے قد کے سنگر کے طور پر جانا جاتا ہے، کیونکہ ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی منفرد پہچان رکھنے والے روزک کے یوٹیوب پر 5 لاکھ 80 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔ روزک سلمان خان کی دسمبر میں آنے والی فلم ” کسی کا بھائی کسی کی جان” میں جلوہ گر ہوں گے۔

واضح رہے بگ باس کا سیزن 16، یکم اکتوبر سے شروع ہورہا ہے جبکہ سپر اسٹار سلمان خان 2010 سے ’بگ باس‘ کی میزبانی کررہے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں