کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی


اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

بجلی کی قیمت میں 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ کمی سے صارفین کو 7 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا اور سی پی پی اے کے اعداد و شمار میں بہت فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سرکاری ملازمت کےلئے عمر کی حد 43سال مقرر

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کےالیکٹرک والے لوگوں کو نئے پلانٹس لگانے کے خواب نہ دکھائیں اور کے الیکٹرک والے خود کچھ نہیں کرتے بلکہ دوسروں کی طرف دیکھتے ہیں۔ کے الیکٹرک والے ساری دنیا سے پہلے مانگتے ہیں بعد میں خود کچھ کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں